• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24461

    عنوان: کیا نانی کی بہن محرم ہوتی ہیں؟ 
    (۲) کیا بہن کی نواسی محرم ہوتی ہے؟

    سوال: کیا نانی کی بہن محرم ہوتی (۲) کیا بہن کی نواسی محرم ہوتی ہے؟

    ہیں؟ 

    جواب نمبر: 24461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1525=1190-9/1431

    (۱) جی ہاں نانی کی بہن محرم ہوتی ہے، کما فی الفتاوی الہندیة وأما الخالات فخالتہ لأب وأم وخالتہ لأب وخالتہ لأم وخالات آبائہ وأمہاتہ (عالم گیری: کتاب النکاح، الباب الثالث في بیان المحرمات: ۱/۲۷۳)
    (۲) اس طرح بہن کی نواسی بھی محرم ہے، کما في البدائع وبنات بنات الأخ والأخت وإن سفلن بالإجماع (بدائع الصنائع: کتاب النکاح، فصل في المحرمات بالقرابة: ۳/۳۱۰، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند