• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24352

    عنوان: کیا کوئی رخصتی سے پہلے اپنی بیوی سے فون پر پابندی سے رابطہ کرسکتاہے؟اور رخصتی سے قبل بوسہ لینے اور جماع کرنے کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: کیا کوئی رخصتی سے پہلے اپنی بیوی سے فون پر پابندی سے رابطہ کرسکتاہے؟اور رخصتی سے قبل بوسہ لینے اور جماع کرنے کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 24352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1194=940-8/1431

    رخصتی سے پہلے اگر نکاح ہوچکا ہے تو منکوحہ سے بات چیت کرنا خواہ بذریعہ فون ہو جائز ہے، اسی طرح بوسہ لینا اور جماع کرنا بھی جائز ہے، اور اگر ابھی نکاح نہیں ہوا ہے تو وہ اجنبیہ کے حکم میں ہے، اس سے بات چیت کرنا جائز نہیں تو بوسہ اورجماع بھی قطعاً حرام ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند