• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 24003

    عنوان:  کیا دوسری شادی کرنے کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟

    سوال:  کیا دوسری شادی کرنے کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 24003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1077=1077-7/1431

    دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا تو ضروری نہیں ہے لیکن شادی کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان عدل ومساوات قائم رکھنا ضروری ہے، قرآن میں ہے: فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِّن النِّسَاءِ مَثْنَی وثُلَاثَ ورُبَاعَ فَاِنْ خِفْتُمْ اَنْ لاَّ تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً إلخ (نساء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند