• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 23888

    عنوان: میری عمر انتیس سال ہے، میری منگنی ہوئے دوسال ہوگئے، مگر میرے والدین ابھی میری شادی نہیں کرانا چاہتے ہیں۔میں ممبئی ا کاؤنٹینٹ کی ملازمت کرتاہوں اور میں شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں والدین کی مرضی کے بغیر شادی کرلوں تو اس پر والدین غصہ ہوجائیں گے ، کیا میں اس صورت میں گناہ گار ہوں گا؟

    سوال: میری عمر انتیس سال ہے، میری منگنی ہوئے دوسال ہوگئے، مگر میرے والدین ابھی میری شادی نہیں کرانا چاہتے ہیں۔میں ممبئی ا کاؤنٹینٹ کی ملازمت کرتاہوں اور میں شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں والدین کی مرضی کے بغیر شادی کرلوں تو اس پر والدین غصہ ہوجائیں گے ، کیا میں اس صورت میں گناہ گار ہوں گا؟

    جواب نمبر: 23888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1150=888-8/1431

    لڑکا اور لڑکی اگر بالغ ہوں اور دونوں کفو میں نکاح کرلیں تو نکاح صحیح اور منعقد ہوجاتا ہے، البتہ والدین کو ناراض کرکے شادی کرنے میں خیر وبرکت نہیں ہوتی، اس لیے اگر آپ کو شادی کرنا ہو تو پہلے والدین کو خوش کریں، پھر نکاح کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند