معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 2379
کیاسنی لڑکا شیعہ لڑکی سے یا شعیہ لڑکا سنی لڑکی سے شادی کرسکتاہے؟
کیاسنی لڑکا شیعہ لڑکی سے یا شعیہ لڑکا سنی لڑکی سے شادی کرسکتاہے؟
جواب نمبر: 237901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1537/ ب= 1359/ ب
نکاح کے لیے لڑکی اور لڑکے کا ایک مذہب ہونا ضروری ہے یعنی دونوں کا مسلمان ہونا ضروری ہے چونکہ اثنا عشری اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں موجود ہیں اسلام سے خارج اور کافر و مرتد ہیں، اس لیے سنی لڑکے کا نکاح شیعہ لڑکی سے یا شیعہ لڑکی کا نکاح سنی لڑکے کے ساتھ جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری فروری 2008میں شادی ہوئی۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ چار ماہ تک رہی (یعنی جون 2008تک)۔ میر ی شادی اس وقت کے درمیان پکی نہیں ہوئی اورمیرے شوہر نے کبھی بھی اس معاملہ پر شوق اور میلان نہیں دکھایا۔اس کی بہن کو اس بارے میں میری ماں نے بتایا۔ لیکن جب میں نے اس معاملہ پر اس کی بہن کے ساتھ بات چیت کی تواس نے مجھے کچھ عجیب و غریب تشریح دی جو کہ علم الحیات کے خلاف جاتی ہے۔ میرے شوہر کی بہن نے کہا کہ چونکہ یہ شادی میرے والدیننے کی تھی یہ چیز چھ ماہ سے ایک سال کا وقت لے لیتی ہے اور یہ کہ مجھے اس کے بھائی کو کچھ وقت دینا ہوگا اوربہت ساری عجیب و غریب تشریحات۔مزید میں اپنے شوہر کی طرف سے اور ان کے گھر والوں کی طرف سے بہت زیادہ ذہنی اذیت میں مبتلا کی گئی ہوں۔ اس کو براداشت کرنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے والدین کے گھر آگئی۔ میں اور میرے والدین نے اس معاملہ کو میرے شوہر سے اور ساس سسر سے بات چیت کرکے حل کر نے کی بہت زیادہ کوشش کی۔ اور اس کے بعد سے کسی ثالثی کو تلاش کررہے ہیں کیوں کہ انھوں نے ہم سے بات کرنے سے منع کردیا ہے۔ لیکن چیزیں اچھی نہیں گئیں اور میں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور خلع حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔...
2269 مناظرنکاح خوانی کے بعد اکثر لوگ مصافحہ کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں،کیا یہ صحیح ہے؟ (۲) مصافحہ کرنے کا اور گلے ملنے کا طریقہ کیا ہے؟
6397 مناظرمجھے بتائیں کہ وتے ستے کی شادی کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ اور ایسی شادی کی صورت میں بچہ بھی ہو تو کیا حکم ہوگا؟