• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 23503

    عنوان: کیا ایک مسلم لڑکا ایک عیسائی لڑکی سے شادی کرسکتی ہے؟ کیا ان دونوں کا نکاح ہوسکتاہے؟

    سوال: کیا ایک مسلم لڑکا ایک عیسائی لڑکی سے شادی کرسکتی ہے؟ کیا ان دونوں کا نکاح ہوسکتاہے؟

    جواب نمبر: 23503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1049=1049-7/1431

    عیسائی لڑکی (یعنی کتابیہ) سے نکاح اگرچہ ناجائز نہیں ہے لیکن موجودہ زمانے کے عیسائی اپنے صحیح عقیدے پر قائم نہیں، اس بات کا قوی امکان ہے کہ مسلم لڑکا بھی اپنے دین ومذہب سے برگشتہ ہوجائے، بنا بریں احتیاط وسلامتی اسی میں ہے کہ عیسائی لڑکی سے شادی نہ کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند