معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 2336
کیا مسلمان کسی یہودی و عیسائی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟ کسی اہل کتاب لڑکی سے شادی کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ کیا عیسائی اور یہودی لڑکی سے شادی کرنے کے سلسلے میں شرائط یکساں ہیں؟
کیا مسلمان کسی یہودی و عیسائی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟ کسی اہل کتاب لڑکی سے شادی کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ کیا عیسائی اور یہودی لڑکی سے شادی کرنے کے سلسلے میں شرائط یکساں ہیں؟
جواب نمبر: 233601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 243/ ل= 243/ ل
کسی عیسائی یہودی یا اہل کتاب لڑکی سے شادی کرنے کی شرط یہ ہے کہ وہ کسی نبی پرایمان رکھتی ہو منزل من اللہ صحیفہ کا اعتراف کرتی ہو وصح نکاح کتابیة مومنة بنبی مرسل مقرة بکتاب منزل (الدر المختار مع الشامی :۴/۱۲۵/۱۳۴/ط زکریا دیوبند) لیکن آج کل کے اکثرعیسائی اوریہودی دہریہ ہیں اوردہریہ عورت سے مسلمان مرد کا نکاح نہیں ہوسکتا اگرکسی عیسائی یا یہودی عورت کے بارے میں تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ یہ دہریہ نہیں ہے تو اس سے نکاح ہوجائے گامگردوسرے خطرات کی بنا پراس سے پرہیز واجب ہے مثلا اولاد کے کافرہونے کاسخت خطرہ ہے بلکہ خود شوہرکادین بھی خطرہ سے خالی نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بھائی کی سوتیلی بیٹی سے نکاح
5917 مناظرشادی کے وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جو ضروری سامان دیے گئے تھے، کیا اسے جہیز کہا جاسکتا ہے؟
10708 مناظربیوی كے نكاح رہتے ہوئے، اس كی كی پھوپھی زاد بہن سے نكاح كرنا؟
4184 مناظرجناب ماں کا دودھ لڑکی کو کتنے مہینہ اور لڑکے کو کتنے مہینہ پلا سکتے ہیں؟ لڑکی اگر چوبیس مہینے سے بھی زیادہ دودھ پی رہی ہے تو اس کا کیا مسئلہ ہے؟ لڑکی اب بھی ستائیس مہینہ کی ہونے کے بعد بھی دودھ مانگتی ہے، تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ برائے مہربانی ہمیں بتائیں۔ میں یہ بھی عرض کردینا چاہتا ہوں کہ ماں اس وقت آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔
29360 مناظرتبادلے میں شادی کرنا کیسا ہے؟
ہم گزشتہ دوسال سے شادی شدہ ہیں اورہماری شادی محبت کی شادی ہے۔ در اصل میری ماں نے میرے ذہن میں اس طرح کا خیال پیدا کیا کہ اگر تم اچھے نمبرات حاصل کرو گے تومیں تماری اس پڑوسی لڑکی سے شادی کردوں گی۔ اس لیے میں اس سے بچپن سے محبت کرتا تھا بہت ہی ابتدائی عمر سے جب سے وہ ہمارے گھر ٹیوشن پڑھنے کے لیے آتی تھی کیوں کہ ہماری ماں ٹیچر ہیں۔ ایک دن وہ آئی تو گھر میں میرے والد کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔اس نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ وہ بہت ہی معصوم تھی وہ ساتویں جماعت میں پڑھتی تھی وہ اس طرح کی کوئی چیز نہیں جانتی تھی ،اس نے ایسا دوتین مرتبہ کیا۔ اب جب کہ وہ جوان ہوچکی ہے اور اس کے بارے میں سوچتی ہے تووہ اعتراف کرتی ہے کہ جو کچھ اس نے کیا تھا وہ غلط تھا اس لیے وہ ان سے نفرت کرتی ہے حتی کہ میرے والدبھی شرم محسوس کرتے ہیں اور اس کا سامنا کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ اس نے ہمارے گاؤں کے لوگوں کے مجمع کے سامنے کہا کہ اس نے میرے لڑکے کوچھین لیا ہے میری ماں نے بھی اس کا تعاون کیا۔ اس لیے میری بیوی ان دونوں کو اپنی زندگی میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتی ہے۔ میں نے کسی نہ کسی طرح کوشش کی اور اس کو باور کرایا اور وہ متفق ہوگئی ہے اور ان تمام چیزوں کو اللہ کی خاطر معاف کرنے پرتیار ہوگئی ہے۔ اب میرے والدین اس کے اور اس کے والدین کے بارے میں غلط چیزیں کہتے رہتے ہیں ....
2828 مناظر