• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 23266

    عنوان: شوہر کے ذریعہ جو زیوارات دئیے جائیں وہ طلاق کے بعد شوہر کے ہوں گے یا بیوی کے؟

    سوال: شوہر کے ذریعہ جو زیوارات دئیے جائیں وہ طلاق کے بعد شوہر کے ہوں گے یا بیوی کے؟

    جواب نمبر: 23266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):991=728-6/1431

    اس کا مدار عرف اورعادت پر ہے، اگر کسی جگہ تملیکاً (مالک بناکر) زیورات دیے جانے کا عرف ہو یا شوہر کی طرف سے ہبہ کی صراحت موجود ہو تو ان زیورات کی مالکہ عورت کہلائے گی اور طلاق کے بعد وہ زیورات لوٹائے نہیں جائیں گے اوراگر کسی جگہ عاریةً دینے کا عرف ہو اور شوہر کی طرف سے بھی ہبہ کی کوئی صراحت نہ ہو تو ان زیورات کا مالک شوہر ہوگا اور طلاق کے بعد بیوی کو ان زیورات کا واپس کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند