معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 23160
جواب نمبر: 23160
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):1304=988-7/1431
اپنے تعلقات کو والدین کے سامنے بھی ظاہر کردیں ان کو جب اچھی طرح معلوم ہوجائے گا کہ بغیر نکاح کیے اب کوئی چارہٴ کار نہیں اور بصورتِ دیگر بھاری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑجائے گا تو پھر جن دو وجہوں سے وہ نکاح پر آمادہ نہیں، امید ہے کہ وہ آمادہ ہوکر خود ہی جلد از جلد نکاح کردیں گے۔ یہ صورت خود تمہارے اورتمہارے والدین ودیگر اعزہ کے حق میں ہرطرح بہتر ہوگی اور یوں بالغہ عورت پر ولایتِ اجبار ولی کو حاصل نہیں رہتا تاہم خفیہ نکاح میں بہت سے مفاسد مضمر ہوتے ہیں جن سے عامةً زندگیا تلخ ہوجاتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند