• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22731

    عنوان: کیا حیض ختم ہونے کے فوراً بعد غسل کرنے سے پہلے صحبت کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا حیض ختم ہونے کے فوراً بعد غسل کرنے سے پہلے صحبت کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 22731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):937=937-6/1431

    عورت کو ماہواری حیض آنے کی جو عادت مقرر ہے، مثلاً پانچ دن یا سات دن اس عادت کے مطابق خون آکر بند ہوگیا تو جب تک وہ غسل نہ کرلے یا ایک نماز کا وقت نہ گزرجائے اس سے پہلے صحبت کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند