• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22621

    عنوان: کیا قرآن کریم میں کوئی ایسی آیت اور کوئی ایسی حدیث ہے جس میں قریبی رشتہ دار جیسے چچیری، ممیری، خلیری وغیر بہن سے شادی کرنے کی ہمت شکنی کی گئی ہو، اس حقیقت کی وجہ سے کہ اس شادی سے پیداہونے والے بچے کے اندر بیماری ہوجائے گی، جیساکہ سائنس داں کہتے ہیں۔

    سوال: کیا قرآن کریم میں کوئی ایسی آیت اور کوئی ایسی حدیث ہے جس میں قریبی رشتہ دار جیسے چچیری، ممیری، خلیری وغیر بہن سے شادی کرنے کی ہمت شکنی کی گئی ہو، اس حقیقت کی وجہ سے کہ اس شادی سے پیداہونے والے بچے کے اندر بیماری ہوجائے گی، جیساکہ سائنس داں کہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 22621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):854=854-6/1431

    ایسی کوئی آیت یا حدیث نہیں جس میں قریبی رشتے دار جیسے چچیری، ممیری، خلیری وغیرہ بہن سے شادی کرنے کی ہمت شکنی کی گئی ہو، اور جو وجہ بیان کی گئی ہے وہ خود خلاف حقیقت وواقعہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند