• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22264

    عنوان: میں شادی شدہ ہوں، میں امریکہ جانا چاہتا ہوں دس سال کے لیے ۔وہاں سے واپسی تک میر ی بیوی نکاح میں رہے گی، میں ہفتہ میں ایک مرتبہ فون پر رابطہ کرتا رہوں گا۔سوال یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی سے کتنے سالوں تک جدا رہ سکتاہے؟ براہ کرم،تفصیل سے جواب دیں۔ والسلام

    سوال: میں شادی شدہ ہوں، میں امریکہ جانا چاہتا ہوں دس سال کے لیے ۔وہاں سے واپسی تک میر ی بیوی نکاح میں رہے گی، میں ہفتہ میں ایک مرتبہ فون پر رابطہ کرتا رہوں گا۔سوال یہ ہے کہ شوہر اپنی بیوی سے کتنے سالوں تک جدا رہ سکتاہے؟ براہ کرم،تفصیل سے جواب دیں۔ والسلام

    جواب نمبر: 22264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):853=592-5/1431

    شوہر اور بیوی کے طویل مدت تک جدا رہنے کی وجہ سے بیوی نکاح سے باہر نہیں ہوتی، البتہ شوہر کا بیوی کی اجازت کے بغیر چار ماہ سے زاید دور رہنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند