• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22234

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہم ٹائی باندھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو وجہ کیا ہے؟(۲) جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو ہاتھوں میں مہندی لگانا سنت (ضروری) ہے یا نہیں ؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہم ٹائی باندھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو وجہ کیا ہے؟(۲) جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو ہاتھوں میں مہندی لگانا سنت (ضروری) ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 22234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 746=746/5/1431

    (۱) ٹائی باندھنا جائز نہیں، یہ غیروں کا شعار ہے، من تشبّہ بقوم فہو منہم (الحدیث) کی رو سے احتراز لازم ہے۔

    (۲) خاص شادی کے موقع پر لڑکی کے لیے ہاتھوں میں مہندی لگانا نہ سنت ہے اور نہ ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند