• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2208

    عنوان: اپنی بیوی کو بہن کہنا؟

    سوال:

    (۱) اگر شوہرنے اپنی بیوی کو بہن کہا تو اس بارے میں اسلام کیا کہتاہے؟

    (۲) بیوی کو چھوڑکر شوہر کتنی مدت تک سیکھنے کے لیے باہر جاسکتاہے اور دین کی تبلیغ کرسکتاہے؟

    (۳) اگر شوہر ملک سے باہر کمانے کے لیے جائے اور دو یا تین سال کے بعد واپس آئے تو اسلام میں اس کا کیا حکم ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1480/ ب= 1307/ ب

     

    (۱) اگر بغیر حرف تشبیہ کے صرف بہن اپنی بیوی کو کہہ دیا تو اس سے ظہار نہ ہوگا۔ ہاں اگر اپنی بیوی کو اس طرح کہہ دیا کہ تم میری بہن کے مثل ہو اور یہ نیت کی کہ جس طرح میری بہن میرے لیے حرام ہے اسی طرح تم بھی میرے لیے حرام ہو تو اس سے ظہار واقع ہوجائے گا۔

    (۲) بہتر یہ ہے کہ چار ماہ سے زیادہ دنوں تک بیوی سے جدا نہ رہے، لیکن اگر بیوی چار ماہ سے زیادہ کے لیے جانے کی اجازت دے تو چار ماہ سے زیادہ کے لیے بھی کہیں جاسکتا ہے۔

    (۳) نمبر (۲) میں اس کا جواب آچکا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند