• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 21928

    عنوان:

    حضرت میں تفصیلی طور پر یہ جاننا چاہتا ہوں کہ زوجین کے آپس میں کیا کیا حقوق ہیں؟ شوہر کے الگ اور بیوی کے الگ۔ دونوں کے سارے حقوق بالترتیب (نمبروار) جیسے بیوی کا ایک حق یہ ہے کہ وہ شوہر کے ماں باپ سے الگ رہنے کے لیے گھر مانگ سکتی ہے۔ اس طرح شریعت نے ہمیں جتنے بھی حقوق دئے ہیں وہ سب ہمیں برائے کرم بتادیں۔ اورجلد رہنمائی فرمائیں، تاکہ ہم حقوق ادابھی کرسکیں اور حقوق کا مطالبہ بھی کرسکیں؟ اور حقوق پاکر او ردے کر لڑائی جھگڑے سے محفوظ بھی رہ سکیں۔ نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 673=531-5/1431

    شوہر کے ذمہ درج ذیل حقوق ہیں: اپنی وسعت کے موافق اس کے نان ونفقہ میں دریغ نہ کرے، اس کو مسائل دینیہ سکھلاتا رہے اور عمل نیک کی تاکید کرتا رہے، اس کے محارم اقارب سے گاہ بہ گاہ ملنے دے، اس کی کم فہمیوں پر اکثر صبر وسکوت کرے، اگر کبھی تادیب کی ضرورت ہو تو توسط کا لحاظ رکھے، حسن اخلاق سے معاشرت اختیار کرے۔

    بیوی کے ذمہ یہ حقوق ہیں: شوہر کی اطاعت وادب وخدمت دل جوئی رضا جوئی پورے طور پر بجالائے البتہ غیر مشروع امر میں عذر کردے، اس کی گنجائش سے زیادہ اس سے فرمائش نہ کرے، اس کا مال بلااجازت خرچ نہ کرے، اس کے اقارب سے سختی نہ کرے، جس سے شوہر کو رنج پہنچے بالخصوص شوہر کے ماں باپ کو اپنا مخدوم سمجھ کر ادب وتعظیم سے پیش آئے۔ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند