• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 21868

    عنوان:

    اگر حالت حیض کے پانچویں دن میں صحبت ہوجائے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟ جب کہ اس وقت خون جاری نہیں تھا اور صحبت کی بعد پھر خون جاری ہوا؟

    سوال:

    اگر حالت حیض کے پانچویں دن میں صحبت ہوجائے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟ جب کہ اس وقت خون جاری نہیں تھا اور صحبت کی بعد پھر خون جاری ہوا؟

    جواب نمبر: 21868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 717=717-5/1431

    ایام حیض میں صحبت ممنوع ہے،وَلَا تَقْرَبُوْہُنَّ حَتَّی یَطْہُرْنَ (القرآن) صورت مسئولہ میں جو گناہ ہوا، اس کا کفارہ یہی ہے کہ اس سے توبہ استغفار کیجیے، اور ہوسکے تو کچھ صدقہ خیرات بھی کردیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند