• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 21752

    عنوان:

    بہت ضروت ہونے پر کیا کوئی اپنے جسم سے ضرورت کو قابو میں کرسکتے ہیں؟ اس طرح کرنے سے ضرورت ختم ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    بہت ضروت ہونے پر کیا کوئی اپنے جسم سے ضرورت کو قابو میں کرسکتے ہیں؟ اس طرح کرنے سے ضرورت ختم ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 21752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 625=625-5/1431

     

    اگر منشأ سوال سوال ہاتھ سے منی خارج کرنے کی بابت حکم معلوم کرنا ہے تو جواب یہ ہے کہ ایسا کرنا شرعاً حرام وناجائز ہے، اس کی عادت پڑجانے سے صحت اور دماغ وغیرہ بری طرح متأثرہوتے ہیں، ہاں اگر کسی وقت شہوت کا غلبہ اتنا زیادہ ہو کہ زنا میں ابتلاء کا اندیشہ ہو، اس سے بچنے کی غرض سے کوئی ہاتھ سے منی خارج کرلے تو امید ہے کہ اس پر وبال نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند