• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 21691

    عنوان:

    میں آپ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی مسلمان لڑکا کسی مسلم لڑکی سے جسمانی تعلق بنا لے پھر اس کے بعد اس لڑکی سے شادی کرنا چاہے تو کیا وہ شادی کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    میں آپ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی مسلمان لڑکا کسی مسلم لڑکی سے جسمانی تعلق بنا لے پھر اس کے بعد اس لڑکی سے شادی کرنا چاہے تو کیا وہ شادی کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 21691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 633=479-5/1431

    جی ہاں نکاح درست ہوجائے گا، مگر شادی سے پہلے جسمانی تعلق کرنا حرام تھا جس کا گناہ ہوگا، بلکہ اجنبیہ سے بات چیت کرنا خلوت اختیار کرنا بھی حرام ہے، لہٰذا سابقہ گناہ سے سچی پکی توبہ کرنا واجب ہے، اور آئندہ نکاح درست ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند