معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 21399
اگر بندہ اپنی سالی کو شہوت سے چھوئے یا زنا کرے تو کیا اس کا اپنی بیوی کے ساتھ نکاح میں فرق پڑے گا؟ یا بیوی اس پر حرام ہوجائے گی؟
اگر بندہ اپنی سالی کو شہوت سے چھوئے یا زنا کرے تو کیا اس کا اپنی بیوی کے ساتھ نکاح میں فرق پڑے گا؟ یا بیوی اس پر حرام ہوجائے گی؟
جواب نمبر: 2139901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 673=443-5/1431
سالی سے بے حجابانہ بے تکلفانہ باتیں کرنا، شہوت سے چھونا یا زنا کرنا وغیرہ یہ سب امور ناجائز وحرام ہیں، ان سے توبہ واستغفار ضروری ہے۔ البتہ سالی کو شہوت سے چھونے یا زنا کرنے سے بیوی شوہر پر حرام نہیں ہوتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے اپنی سالی (جو کہ میری بی بی کی سگی بہن ہے) کے جسم کے خاص حصہ کو دیکھا ہے (صحبت کی جگہ او رچھاتی کو شہوت کی نظر سے دیکھا ہے، لیکن صحبت (جماع) نہیں کیا۔ کیا میرا نکاح میری بیوی سے ٹوٹ گیا ہے؟ میری سالی یہ سب دکھانے کے لیے راضی نہیں تھی، لیکن میں نے زبردستی دیکھا ہے۔ کیا مجھے میری بیوی سے دوسرا نکاح کرنا ہوگا؟ میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس مسئلہ کا حل بتائیں۔
11268 مناظرباپ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کی بغیر اجازت کے کردے لڑکی بعد میں اجازت دیدے
12211 مناظرمیں
ایک لڑکی سے گزشتہ نو سال سے محبت کرتاہوں، لیکن پریشانی یہ ہے کہ میرے والدین اس
لڑکی کو قبول نہیں کررہے ہیں، کیوں کہ اس کی ماں شیعہ ہے اور اس کا باپ سنی ہے۔میں
اپنے والدین کو تکلیف دینا نہیں چاہتاہوں اور اس کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتاہوں
،کیوں کہ ہم نے جسمانی تعلقات قائم کئے ہیں۔ میں اس کے ساتھ چپکے سے نکاح کرنا
چاہتاہوں بغیر اپنے والدین کے علم میں لائے ہوئے۔ کیا ہم نکاح کرسکتے ہیں اور درست
نکاح کا کیا معیار ہوگا؟
اگر بیوی اپنی مرضی سے شوہر کے گھر سے اپنے
مائکہ چلی جائے جب کہ شوہر چاہتا ہو کہ وہ اس کے گھر واپس آجائے تو اس صورت میں بیوی
کے نان و نفقہ کی ذمہ داری کس پر ہے؟
کیاکسی غیرمسلم لڑکی سے اس کی مرضی پر جماع کرنا حرام ہے ؟ کیا اس گناہ کی بنیاد پر حد جاری ہوسکتی ہے؟ (۲) متعہ کیا ہے؟ شیعوں کے یہاں یہ کیوں جائز ہے؟
4427 مناظرمفتی صاحب میرے والدین نے میری منگنی ایک فاسق بددین سے کردی تھی جب کہ میں الحمد للہ دینی سوچ رکھتی ہوں۔ اس لڑکے کی ماں اور بہن نے جھوٹ بول کر رشتہ لیا تھا۔ اس دفعہ وہ آیا تو میں نے اس کی بہن کے ذریعہ اس کو پیغام بھیجا کہ تبلیغ میں لگ جائے اور میں نے کہا کہ سارے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ مذہبی ہیں تو کیا وہ بھی (لڑکا)مذہبی ہے؟ نیز میں نے اس کی بہن سے کہا کہ ہمیں بڑی بہن نے کہا تھا کہ میرے بھائی نے داڑھی رکھی ہے او روہ مذہبی ہے، اس کی ماں نے میرے گھر میں آکر جان کر ٹی وی چلوایا اس کی بہن میرا ای میل ایڈریس لے کر گئی۔ میں نے کہا تھا کہ میں نے ضروری بات کرنی ہے اس دن میں نے دس کا وقت دیا لیکن میں نے اس دن اس سے بات نہیں کی نہ ہی اگلے دن کی۔ اس سے آگے کے دن وہ نہیں آیا ۔اس سے اگلے دن فون آیا۔ وہ کہہ رہا ہے لڑکی بڑی ضدی ہے میں نے نہیں کرنا وغیر ہ ۔ اس فاسق سے منگنی ٹوٹنے سے میں تو مطمئن ہوں مگر میرے ماں باپ خصوصاً ماں نہ جان کھارکھی ہے کہ تم نے ایسا کیوں کہا تمہیں کوئی رشتہ نہیں ملے گا۔ میرے باپ کہتے ہیں کہ ہم نے مولوی سے نہیں کرنا رشتہ ،وہ بندکرکے رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ میں شدید پریشان ہوں۔ مجھے انھوں نے .....
2989 مناظر