معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 21356
متعہ کے خلاف علمائے دیوبند کا کیا فتوی ہے؟
متعہ کے خلاف علمائے دیوبند کا کیا فتوی ہے؟
جواب نمبر: 2135601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 537=537-4/1431
نکاح متعہ حرام اور باطل ہے: وبطل نکاح متعة وموقت (درمختار) یہ صرف علمائے دیوبند کا فتویٰ نہیں بلکہ جمہور صحابہ، تابعین اور ائمہ اربعہ کا متفق علیہ فتویٰ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نکاح کی کم ازکم بینادی شرائط کیا ہیں؟
نکاح
کے بعد چھوہارے جیسی چیز کیا مسجد میں سب کے اوپر لٹا سکتے ہیں؟ اس سے مسجد کی بے
حرمتی کا اندیشہ ہے۔ جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
ایک لڑکی کا کسی کے ساتھ عشق ہوگیا اوروہ
ساری تدبیر اختیار کرنے کے بعد بھی چلی گئی یعنی جتنی کوششیں روکنے کی کرسکتے تھے
کی، سمجھایا بھی خوب لیکن وہ موقع ملتے ہی اس لڑکے کے ساتھ چلی گئی۔ اب اس کے جانے
کے بعد خاندان والوں میں تین فرقے ہو گئے (۱)ایک
فرقہ تو کہتا ہے کہ جب وہ چلی گئی تو جانے دو چھوڑو اس کا چکر وہ جانے اس کا کام۔
(۲)دوسرا فرقہ یہ کہتا ہے کہ کسی طرح اس کو
واپس بلایا جائے اور لڑکے پر مقدمہ چلایا جائے۔ لیکن مقدمہ والے لوگوں کا یہ یقین
بھی نہیں کہ وہ مقدمہ کا بہانہ لے کر لڑکی کو بلاکر شاید اس کو ایذاء دیں، یا اور
کسی طرح کا ظلم کریں ان کی طرف سے کوئی بعید بات نہیں۔ (۳)تیسرا فرقہ وہ یہ کہتاہے کہ اس کا نکاح اسی
کے ساتھ کردیں۔ لیکن نکاح کرنے پر لڑکی کے والد راضی نہیں او رکیوں کہ بغیر اذن
ولی غیر کفو میں نکاح ہو نہیں سکتا کیوں کہ لڑکا نیچی ذات کا ہے۔ تو اس صورت میں
شرعی اعتبار سے کیا کرناچاہیے جواب سے آگاہ کریں؟
ایک لڑکی ہے اس کا رشتہ آتاہے مگر سب ہونے کے بعد ٹوٹ جاتاہے ، اس کے والدین کا کہناہے کہ کسی نے جادو ٹونا کیاہے ، کیا یہ درست ہے؟
2208 مناظرمیں
اپنی بہن کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں ایک سال پہلے میری بہن اسکول کی پکنک
پر گئی تھی جب وہ ساڑھے سولہ سال کی تھی اور وہیں سے ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی۔
ڈھونڈھا پر چار پانچ دن تک نہیں ملی، آخر میں ہم نے لڑکے کے گھر والے اور لڑکے کے
خلاف پولیس رپورٹ کروا دی کیوں کہ لڑکے گھر والے بھی اس سازش میں شامل تھے پھر
ہماری بہن کا پتہ انھوں نے بتایا اور پتہ چلا کہ اس لڑکے کے گھروالوں نے زبردستی
سے اس کا نکاح کروایا تھا۔ تو پھر ہم نے کورٹ کے کاغذ بنوائے جس میں ان کے نکاح کے
جو گواہ تھے انھوں نے یہ بتا دیا کہ لڑکے کے گھر والوں کی ڈر کی وجہ سے ہم نے نکاح
کی گواہی دی تھی پھر ہماری بہن گھر واپس آگئی او راس نے بتایا کہ لڑکا اورلڑکے کے
گھر والے اس کو تعویذ کا پانی پلاتے تھے۔ اور ایک بات کی لڑکا بہت ہی زیادہ بگڑا
ہوا ہے اور اس کے بہت لڑکیوں سے چکر بھی ہیں اور وہ ہماری برابری کا بھی نہیں ہے
نہ تو پیسے میں اور نہ ہی عزت دار ہے۔ ...