• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 21095

    عنوان:

    اگر ایک مرداپنی بیوی کی حد سے زیادہ بدزبانی ، گستاخی، نافرمانی اور اور اولاد کے باپ اور باپ کے تمام خاندان سے متنفر کردینے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینے کا مصمم ارا دہ رکھتاہو اوراسی وجہ سے اس نے سال بھر سے حق زوجیت ادا کرنا بند کر دیا ہو ، لیکن بچوں کے امتحانات اورخاندان میں کسی کی شادی کی وجہ سے طلا ق دینے کو موٴ خر کر تا ہو تو کیا ایسی تاخیر کے زمانے میں اس بیوی کے ہاتھ کا کھانا اورکپڑوں کی دھلائی ، استری وغیرہ استعمال کرنا مرد کے لیے شرعا اوراخلاقا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 563=367-4/1431

    جب تک وہ اپنی بیوی کو طلاق نہیں دیدیتا ہے، وہ بدستور اپنے شوہر کی زوجیت میں ہے، اس لیے اس شخص کے لیے اس بیوی کے ہاتھ کا کھانا اور کپڑوں کی دھلائی استری وغیرہ استعما ل کرنا شرعاً واخلاقاً جائز ہے۔ ہاں اگر اس نیت سے اس کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا نہ کھائے یا کپڑے استعمال نہ کرے کہ بیوی اپنے غلط افعال پر نادم ہوکر تائب ہوجائے تو اس کی اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند