• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 20704

    عنوان:

    کیا فون پر نکاح ممکن ہے؟ اگر ہاں! تواس کے کیا کیا کرنا پڑے گا؟

    سوال:

    کیا فون پر نکاح ممکن ہے؟ اگر ہاں! تواس کے کیا کیا کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 20704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 448=305-4/1431

     

    بوقتِ نکاح عاقدین اور کم ازکم دو گواہوں کا مجلس نکاح میں موجود رہنا ضروری ہے، اور یہ بات فون پر نکاح کرنے کی صورت میں ممکن نہیں، اس لیے فون پر نکاح کرنے کی صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوگا، ہاں! اگر عاقدین فون پر اپنا کسی کو وکیل بنادیں اور وہ وکیل اس کی طرف مجلس عقد میں باقاعدہ شرعی طریقہ پر ایجاب وقبول کرلے تو نکاح منعقد ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند