• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 20588

    عنوان:

    میں پاکستان کا رہنے والا ہوں۔ ہندوستانی ایک لڑکی سے تین سال پہلے ملاقات ہوئی تھی نیٹ پہ۔ میں اس سے محبت کرتاہوں۔ میں نے اسے کبھی دیکھا نہیں ، پھر بھی اس کی باتیں اور نصیحتیں مجھ پر بہت اثر کرتی گئیں، اور اس سے مل کر اللہ سے قریب ہوگیا۔ میں نے داڑھی رکھی ہے اور تجوید صحیح کررہاہوں، نماز کی پابندی شروع کردی ہے۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالی استقامت دے۔ میں ہمیشہ اللہ سے دعا مانگتاہوں کہ اللہ اس کو میرے نصیب میں لکھ دے کیوں کہ میں سوچتاہوں کہ اس کا ساتھ مجھے اور بھی نیک بنا دے گا۔ ۔۔۔؟

    سوال:

    میں پاکستان کا رہنے والا ہوں۔ ہندوستانی ایک لڑکی سے تین سال پہلے ملاقات ہوئی تھی نیٹ پہ۔ میں اس سے محبت کرتاہوں۔ میں نے اسے کبھی دیکھا نہیں ، پھر بھی اس کی باتیں اور نصیحتیں مجھ پر بہت اثر کرتی گئیں، اور اس سے مل کر اللہ سے قریب ہوگیا۔ میں نے داڑھی رکھی ہے اور تجوید صحیح کررہاہوں، نماز کی پابندی شروع کردی ہے۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالی استقامت دے۔ میں ہمیشہ اللہ سے دعا مانگتاہوں کہ اللہ اس کو میرے نصیب میں لکھ دے کیوں کہ میں سوچتاہوں کہ اس کا ساتھ مجھے اور بھی نیک بنا دے گا۔

    میں نے ایک سال پہلے خواب میں دیکھا کہ میری اس سے شادی ہورہی ہے ، میں اور وہ بہت خوش ہیں، ہمارے ماں پاب بھی بہت خوش ہیں۔ اچانک پتہ نہیں کیا ہوا کہ اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ چیخ چیخ کر رورہی تھی اور مجھے پکار رہی تھی ۔ جب میں اس کے قریب گیا تو اس نے دم توڑدیا میرے ہاتھوں میں۔ اب میں اسے دیکھ کر بہت رو رہا ہوں۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 20588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):469=344-3/1431

     

    مقدر ہوگا تو رشتہ کا راستہ بھی نکل آئے گا لیکن آپ کو اس کے ذریعہ ہدایت کا جو راستہ ملا ہے اسے خالصةً لوجہ اللہ سمجھتے ہوئے آئندہ حکم شریعت کی پوری پابندی کریں، اسے نامحرم سمجھیں بات چیت اس سے ترک کریں، اس پر اللہ تعالی سے آخرت میں ثواب کی امید رکھیں او راس دین کی قدر کریں جس کی توفیق من جانب اللہ آپ کو ملی ہے، اس میں استقامت او رپختگی کو کوشش کریں ۔ خواب میں اشارہ ہے کہ اس کی معرفت جو دین داری آپ کو حاصل ہوئی ہے اس کے بیش فوائد و ثمرات آ پ کودنیا و آخرت میں ملیں گے بشرطیکہ آ پ کی طرف سے ناقدری کا ظہور نہ ہو جو کہ قابل رنج و افسوس ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند