• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 20444

    عنوان:

    مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ اسلام میں شادی اپنی مرضی سے کرنی چاہیے یا والدین (ماں اور باپ) کی مرضی سے؟ احادیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال:

    مفتی صاحب مسئلہ یہ ہے کہ اسلام میں شادی اپنی مرضی سے کرنی چاہیے یا والدین (ماں اور باپ) کی مرضی سے؟ احادیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 20444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 391=318-3/1431

    والدین اپنی اولاد پر سب سے زیادہ شفیق ومہربان ہوتے ہیں اور ہرقدم پر اولاد کے لیے خیرخواہی چاہتے ہیں، اس لیے والدین کی مرضی کی رعایت کرنی چاہیے۔ والدین کی مرضی کو ٹھکراکر محض اپنی مرضی سے شادی کرنے پر وہ شادی دیرپا نہیں ہوتی۔ نہ ہی اس میں خیر وبرکت ہوتی ہے۔ والدین سب سے بڑے محسن ہیں۔ اپنے محسن کے احسان کو بھول جانا بہت بڑی ناشکری کی بات ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند