• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 19682

    عنوان:

    اگر بیوی کسی دوسرے مرد سے جسمانی تعلق قائم کرلے تو اس کے نکاح کا کیا حکم ہوگا؟ اس کے بعد اس کا شوہر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتا ہے تو یہ جائز ہے یا حرام ہے؟

    سوال:

    اگر بیوی کسی دوسرے مرد سے جسمانی تعلق قائم کرلے تو اس کے نکاح کا کیا حکم ہوگا؟ اس کے بعد اس کا شوہر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرتا ہے تو یہ جائز ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 19682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 213=163-2/1431

    بیوی کا دوسرے مرد سے جسمانی تعلق قائم کرنا حرام ہے، اس لیے اگر واقعی کسی کی بیوی نے دوسرے مرد سے جسمانی تعلق قائم کرلیا ہے تو اس پر صدق دل سے توبہ واستغفار کرنی چاہیے، البتہ اس کی وجہ سے وہ عورت اپنے شوہر کے نکاح سے باہر نہیں ہوتی، شوہر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرسکتا ہے، یہ حرام نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند