معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 19666
مفتی صاحب کیا برادری اور تعلیم نکاح کے لیے ضروری ہیں؟
مفتی صاحب کیا برادری اور تعلیم نکاح کے لیے ضروری ہیں؟
جواب نمبر: 1966601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):280=280-3/1431
زوجین کے مابین ہم آہنگی اور خوش گوار زندگی کے لیے برادری اور تعلیم وغیرہ کے اعتبار سے کفاء ت (برابری) معتبر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
’’بیٹے کا نکاح نہ کرنے پر بیٹے کا گناہ پر ہوگا ‘‘کا کیا مطلب ہے؟
12222 مناظرمیرا اور میرے سسرال والوں کا پردہ پر اختلاف ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری بیوی اپنے بہنوئی اور کزن کے سامنے آئے۔ مگر میں ایساہونے نہیں دیتا۔ اسی پردہ کی وجہ سے آج میرے سسرال والوں سے اختلاف بہت زیادہ ہے۔ میرے سسرجو کہ نقشبندی سلسلے سے وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ کزن اور بہنوئی بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں ان سے پردہ نہیں ہوتا۔ وہ دیوبندیوں کو کافر کہتے ہیں اور باتوں باتو ں میں مجھے بھی دیوبندی ہونے کی وجہ سے ذلیل کرتے ہیں۔ میری بیوی جس طرح میرے سسرال کی طرف داری کرتی ہے اس طرح میرا ساتھ نہیں دیتی۔
3243 مناظرمیرے بھائی نے اپنی مرضی سے گھر والوں کو بتائے بغیر ایک لڑکی سے نکاح کرلیا۔ میرے ابو اس شادی پر نہیں مانے کیوں کہ ان کو لگتاہے کہ اس لڑکی نے بھائی سے اس کے پیسے کے لیے شادی کی ہے کیوں کہ اس لڑکی نے نکاح میں مہر او رخرچہ بہت زیادہ لکھوایا تھا۔ بھائی نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پیسے کی وجہ سے نہیں ویسے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، اس نیت سے کہ نکاح پر لکھا ہوا سب کچھ ختم ہوجائے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردی۔ میرا بھائی اس کو طلاق نہیں مانتا کیوں کہ بھائی کے مطابق اس نے طلاق کی نیت سے دستخط نہیں کیا۔ صرف اس لیے بھائی نے دستخط کیا کہ نکاح پر لکھاہوا حق مہر اور خرچہ وغیرہ ختم ہوجائے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے سے طلاق ہو جائے گی یا نہیں؟ اور اب ان کا دوبارہ نکاح کس طرح جائز ہے کیوں کہ لڑکی کی رخصتی نہیں ہوئی تھی وہ اپنے ابو کے گھر ہی ہے۔ میرا بھائی اسی ضد میں ہے کہ اسی لڑکی سے اس نے شادی کرنی ہے۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
3252 مناظر