معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 19362
حضرت مجھے کسی شخص نے بتایاہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے سے چالیس ہزار سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کیا یہ بات صحیح ہے؟
حضرت مجھے کسی شخص نے بتایاہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے سے چالیس ہزار سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب نمبر: 19362
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 343=274-3/1431
یہ حدیث نظروں سے نہیں گذری البتہ حدیث میں مطلق ثواب کا ذکر ہے، چنانچہ غنیة الطالبین میں ایک حدیث ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ عورتوں کو تو بہت سا ثواب مل گیا، مَردوں کے بارے میں بھی ارشاد فرمائیے یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: مرد اپنی عورت کا ہاتھ پکڑ کر مانوس کرتا ہے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے، جو مرد پیار سے اپنی عورت کے گلے میں ہاتھ ڈالتا ہے اس کے حق میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، جب وہ عورت سے مباشرت کرتا ہے تو دنیا ومافیہا سے افضل ہوتا ہے، جب غسل کرتا ہے تو بدن کے جس بال پر سے پانی گذرتا ہے اس کے لیے ہربال کے بدلے میں ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور ایک گناہ معاف ہوجاتا ہے اور ایک درجہ بلند کردیا جاتا ہے او رغسل کرنے کے عوض میں جو چیز دی جاتی ہے وہ دنیا اور مافیہا سے بہتر ہوتی ہے اور بے شک اللہ تعالیٰ اس پر فخر کرتا ہے اور فرشتوں سے کہتا ہے کہ میرے بندے کی طرف دیکھو کہ ایسی سرد رات میں غسل جنابت کے لیے اٹھا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ میں اس کا رب ہوں تم اس بات پر گواہ رہو کہ میں نے اس کو بخش دیا (فتاویٰ رحیمیہ: ۵/۲۴۷/ نقلاً عن غنیة الطالبین: ۹۳-۹۴، فصل فی آداب النکاح)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند