• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 18488

    عنوان:

    ایک مرد ایک عورت سے شادی کرتا ہے۔ اس عورت کی اس کی سابقہ شادی سے ایک لڑکی ہے۔ کیا اس مرد کے والد کے لیے اجازت ہے کہ وہ اس عورت (یعنی اپنے لڑکے کی بیوی )کی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟

    سوال:

    ایک مرد ایک عورت سے شادی کرتا ہے۔ اس عورت کی اس کی سابقہ شادی سے ایک لڑکی ہے۔ کیا اس مرد کے والد کے لیے اجازت ہے کہ وہ اس عورت (یعنی اپنے لڑکے کی بیوی )کی لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 18488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 49=52-1/1431

    جی ہاں! اس مرد کے والد کے لیے اپنے لڑکے کی بیوی کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمہ، ولا أم زوجة الأب ولا بنتہا ولا أم زوجة الابن ولا بنتہا (شامي: ۴/۱۰۵، کتاب النکاح، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند