• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 179827

    عنوان: بیوی کی اجازت کے بغیر اس کے مہرکا سونا بیچ دے تواس کاکیاحکم ہے ؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی اجازت کے بغیر اس کے مہرکا سونا بیچ دے تواس کاکیاحکم ہے ؟مکمل جواب عنایت فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیراً

    جواب نمبر: 179827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 35-127/H=02/1442

     واپسی بذمہٴ شوہر واجب ہے، یا تو جتنا سونا بیچا اتنا سونا واپس کردے یا پھر ادائیگی کے وقت اتنے سونے کی بازار میں جو قیمت ہو وہ دیدے۔ بیوی کی رضامندی سے دونوں صورتوں میں سے جس صورت میں ادائیگی کردے گا تو شوہر بری الذمہ ہو جائے گا۔ اگر اس حرکت سے بیوی کو تکلیف پہنچی ہو تو اس سے معافی تلافی بھی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند