• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 179774

    عنوان: بیوی كے ساتھ پہلی رات كا مكمل عمل سنت كے مطابق بتائیں

    سوال:

    (۱)سوال:- حضرت صاحب میرا سوال یہ ہے کہ بیوی کے ساتھ پہلی ملاقات سے لے کر مباشرت تک سنت عمل کیا ہے تفصیل سے بیان کیجئے گا؟

    (۲)سوال:- لوگ بولتے ہیں کہ بچہ (اپاہج، چور،گنڈا،موالی) ہونے پر ہمبستری کے ساتھ کچھ تعلق ہے کیا یہ سچ ہے ؟

    (۳)سوال:- ہمبستری کرنے کا سب سے اچھا وقت کون سا ہے ؟

    جواب نمبر: 179774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:24-21/sd=01/1442

     (۱) اس سلسلے میں اسلامی شادی نامی کتاب صفحہ : ۲۳۷تا ۲۴۲مطالعہ کریں یا کسی سے پڑھواکر سن لیں۔

    (۲) ہمیں اس کی کوئی شرعی اصل نہیں ملی، بعض کتابوں میں اس سلسلے میں کچھ اقوال مذکور ہیں؛ لیکن ان اقوال کی سند مذکور نہیں ہے ، یہ بھی ممکن ہے کہ کسی کے مجربات ہوں، باقی ہمبستری سے پہلے دعا پڑھ لینی چاہیے ۔

    (۳) اطباء نے لکھا ہے کہ جس وقت اعتدال کی حالت ہو، نہ شکم سیری ہو اور نہ ہی بھوک کا تقاضا ہو، ہمبستری کے لیے ایسے وقت کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ ( آداب مباشرت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند