• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 17656

    عنوان:

    کیا کوئی سید مرد کسی غیر سید عورت سے شادی کرسکتاہے اور کوئی سید عورت کسی غیر سید مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ اگر اس کی کوئی شرط ہے تو ان کو بھی بیان فرماویں اور میری کچھ تشریح کے ساتھ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    کیا کوئی سید مرد کسی غیر سید عورت سے شادی کرسکتاہے اور کوئی سید عورت کسی غیر سید مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ اگر اس کی کوئی شرط ہے تو ان کو بھی بیان فرماویں اور میری کچھ تشریح کے ساتھ رہنمائی فرماویں۔

    جواب نمبر: 17656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1746=1746-11/1430

    اگر جوازِ نکاح سے مانع کوئی امر مثلاً حرمت رضاعت وغیرہ نہ ہو تو سید مرد غیرسید عورت سے شادی کرسکتا ہے، اسی طرح سید عورت غیرسید مرد سے شادی کرسکتی ہے، البتہ اتنی شرط ہے کہ سید عورت اگر غیرکفو میں اپنا نکاح کرے تو اولیاء کی اجازت شامل ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند