معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 176155
جواب نمبر: 176155
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:430-262/sd=5/1441
اگر نکاح صحیح ہوا ؛ لیکن رخصتی نہیں ہوئی اور شوہر کا انتقال ہوجائے، تو بیوی مرحوم شوہر کی وارث ہوگی، اس کو شوہر کے ترکہ میں شرعی حصہ ملے گا۔
قال الحصکفی: (ویستحق الإرث) ۔۔۔(برحم ونکاح) صحیح فلا توارث بفاسد ولا باطل إجماعا۔ قال ابن عابدین: (قولہ ونکاح صحیح) ولو بلا وطء ولا خلوة إجماعا در منتقی۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۴۹۷/۱۰، ط: زکریا، دیوبند)
باقی صورت مسئولہ میں آپ وضاحت کریں کہ مرحوم شخص کے انتقال کے وقت اس کے والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک باحیات تھا یا نہیں؟ اس کے بعد ہی بہن بھائیوں کے شرعی حصے کے بارے میں حکم لکھا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند