• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 176037

    عنوان: نکاح کے بعد دولہا كا عورتوں کے بیچ جانا؟

    سوال: نکاح کے بعد دولہا عورتوں کے بیچ جاتا ہے جہاں پر محرم اور نامحرم تمام ہی عورتیں ہوتی ہیں اس رسم کو مڑوا کہتے ہیں کیا ایسا کرنے میں کوئی حرج ہے ؟

    جواب نمبر: 176037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:577-451/H=5/1441

    یہ مڑوا نامی رسم حرام اورواجب الترک ہے، بہشتی زیور (ب) اصلاح الرسوم (ج) اسلامی شادی وغیرہ کتبِ معتبرہ میں ان جیسی رسموں کے حرام وگناہ ہونے پر عمدہ انداز میں کلام کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند