معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 17592
اگر
کسی لڑکی کا نکاح ہو جائے جب کہ لڑکی راضی نہ ہو (جبراً نکاح ماں باپ کی وجہ سے)۔
پر لڑکی نے دباؤ میں نکاح قبول کرلیا تو کیا نکاح ہوجائے گا؟ برائے کرم جواب عنایت
فرماویں بہت اہم سوال ہے۔
اگر
کسی لڑکی کا نکاح ہو جائے جب کہ لڑکی راضی نہ ہو (جبراً نکاح ماں باپ کی وجہ سے)۔
پر لڑکی نے دباؤ میں نکاح قبول کرلیا تو کیا نکاح ہوجائے گا؟ برائے کرم جواب عنایت
فرماویں بہت اہم سوال ہے۔
جواب نمبر: 17592
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1861=229tb-12/1430
لڑکی نے اگر زبان سے قبول کرلیا، خواہ دباوٴ میں آکر یا جبراً، نکاح منعقد ہوجائے گا۔ في البدائع: التصرفات الشرعیة في الأصل نوعان: إنشاء وإقرار والإنشاء نوعان: نوع لا یحتمل الفسخ ونوع یحتملہ، أما الذي لا یحتمل الفسخ فالطلاق والعتاق والرجعة والنکاح والیمین ․․․ وہذہ التصرفات جائزة مع الإکراہ عندنا․ (بدائع الصنائع: ۶/ ۱۹۳، کتاب الإکراہ، ط: زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند