معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 174928
جواب نمبر: 17492801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 381-291/B=03/1441
دودھ پینے والے پر دودھ پلانے والی کی تمام اولاد حرام ہو جاتی ہے آپ نے اپنی تائی اماں کا دودھ نہیں پیا ہے اس لئے آپ کا نکاح تائی اماں کی لڑکی کے ساتھ درست ہے۔ کذا فی الدر المختار ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی
صاحب میری فون پر آپ سے بات ہوئی تھی دبیئ سے افراز میرا مسلہ کچھ یہ ہے مہربانی سے اس پر
فتوا چایئے۔ایک بھت غلطی کی ہے اس پر پریشان ہون نکاح کورت میں کیا جسکی تفصیل یہ ہے۔۔۔۔ میرا ایک دوست ہی
تھاوکیل اس سے مین نے نکاح کی بات کی کورٹ میں اس نے مجھے کہا میں کروا دون گا نکاح سب کام وکیل نے کیا میںنے
اس کو پیسے دیئے تھے
سب کام کے۔ تاریخ
سیٹ کی اور ہم کورٹ مین اس کے آفس گئے جہاں اس نے سب کچھ تیار کیا ہوا تھا بس فارم فل ہوا
اور خطبہ ہوا نکاح خواں نے مجھ سے ایک کلمہ پڑھوایا۔میں نے پڑھا۔ پھر دستخط کیئے میں نے اور لڑکی نے نکاح فارم پر پھر
نکاح خوان چلا گیا اور
مٰن نے وکیل کو جو پیسے باقی تھے ادا کیاے اور ہم گھر کو ائے۔ جو گواہ تھے نکاح فارم
پر جن کے نام ہیں وہ گواہ رینٹ کے تھے 1 ہزار ہزار پر وکیل نے کہا تھا کہ گواہ کو دوںگا۔مگر نکاح کے وقت
وہ گواہ نہیں تھے ان
کو نہیں پتا کہ نکاح ہوا کون کیا مطلب وہ موجود نہیںتھے نکاح کے وقت۔ میں نے پوچھا گواہ وکیل
نے کہا اُن سے ...
میں
شادی شدہ ہوں۔ میری ماں اور باپ میری بیوی سے خوش نہیں ہیں، کیوں کہ اس کو شوگر کی
بیماری ہے۔ ہم کو شادی سے پہلے اس کی بیماری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔
میں اپنی بیوی سے محبت کرتاہوں کیوں کہ وہ رحم دل ہے اور میری بہت زیادہ فرماں
بردار ہے۔ لیکن شوگر کی وجہ سے وہ اکثر اوقات بیمار ہوتی ہے،جس کی وجہ سے وہ گھر
پر صحیح طریقہ سے کام نہیں کرسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے میری ماں اور والد ہمیشہ مجھ
کو اس کو طلاق دینے کے لیے اور دوسری شادی کرنے کے لیے کہتے رہتے ہیں۔ لیکن آج
کوئی بھی شخص اپنی لڑکی کو کسی شخص کی دوسری بیوی کے طور پر نہیں دے رہا ہے۔اب میں
کیا کروں؟ کیا میں اپنی بیوی کو رکھوں اور والدین کی نافرمانی کروں اور یا میں
اپنے والدین کی اطاعت کرتے ہوئے اس کو طلاق دے دوں؟ لیکن اس صورت میں اس سے کوئی
بھی شخص شادی نہیں کرے گا کیوں کہ ہماری جماعت میں کوئی بھی شخص مطلقہ عورت کورشتہ
کے لیے نہیں ڈھونڈھتا ہے اگر چہ وہ جسمانی اعتبار سے صحیح ہو۔برائے کرم مجھ کو
بتائیں کہ میں کیا کروں؟
اگر کوئی شادی
شدہ عورت اللہ سے بغاوت کرتی ہے اور اس کے وجود کو چیلنج کرتی ہے اور کہتی ہے کہ
میں اس پر ایمان نہیں رکھتی ہوں اور اس کے بعد کہتی ہے کہ میں مندر بتوں کی عبادت
کرنے کے لیے جارہی ہوں۔ لیکن بعد میں پچھتاتی ہے او راللہ سے معافی مانگتی ہے۔ اس
حرکت کا اس کے نکاح پر کیا اثر ہوگا اور اس کے تدارک کے لیے کیا کیا جائے گا او
رشریعت کی تعزیرات کیا ہیں؟ (۲)اگر کوئی شادی
شدہ عور ت سات آٹھ ماہ تک لگاتار زنا کا اتکاب کرتی ہے اور ناجائز طور پر حمل ٹھہر
جاتا ہے اور دوا کے ذریعہ سے اس کو گروا دیتی ہے اور اس کے بعد محفوظ شکل اختیار
کرنے کے لیے، مسلسل زنا کرنے کے لیے اور اپنے شوہر کو دھوکا دینے کے لیے کاپر ٹی
لگوالیتی ہے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ اس کے شوہر نے اس کو بہت سی مرتبہ ہوشیار
کیا ہے کہ اگر تم زناکی جانب مائل ہوگی تو تمہارا نکاح ٹوٹ جائے گا۔ اس صورت حال
میں کیا نکاح باقی ہے یا ٹوٹ گیا ہے؟شریعت اس طرح کے معاملہ کے بارے میں کیا کہتی
ہے، اس کا کیا حل ہے اور شریعت کی تعزیرات اس کے بارے میں کیا ہیں؟
ایک
مرد ایک عورت سے شادی کرتا ہے۔ اس عورت کی اس کی سابقہ شادی سے ایک لڑکی ہے۔ کیا
اس مرد کے والد کے لیے اجازت ہے کہ وہ اس عورت (یعنی اپنے لڑکے کی بیوی )کی لڑکی
سے شادی کرسکتا ہے؟
بیوی سے صحبت کرنے کے بعد ناپاکی کی حالت میں کیا کچھ کھانا یا پینا حرام ہوگا یا بھوک لگنے پر کچھ کھا پی سکتے ہیں؟ (۲)کیا چاند کی چودہ تاریخ کو ،نیز عصر سے مغرب کے درمیان ہمبستری نہیں کرسکتے ہیں؟ (۳)میرے سر میں قریب اسی فیصد سفید بال ہیں۔ میں پہلے مہندی لگایا کرتا تھا لیکن اس کی وجہ سے سر میں بہت درد ہوتا ہے۔ اسی لیے میں کلر کا استعمال کررہا ہوں، جس میں الکوحل بھی ملا ہوتا ہے لیکن پانی سے نہانے کے بعد وہ چلا جاتاہے صرف بال کا کلر ہوجاتاہے۔ تو اس سے میری نماز ہوگی یا نہیں؟
9446 مناظرٹیلیفون پر نکاح کس طرح کیا جاسکتا ہے؟
2160 مناظروالدہ کو کیسے راضی کیا جائے؟
2523 مناظرنکاح ہوگیا، رخصتی ابھی نہیں ہوئی؟
کیا سیدہ کی شادی کسی اور سے ہوسکتی ہے؟