• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 174516

    عنوان: بیوی کی بھتیجی یا بھانجی سے شادی کرنا

    سوال: کیا کوئی شخص اپنی بیوی کی موت کے بعد اپنی بیوی کی بھتیجی یا بھانجی سے شادی کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 174516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 236-167/SN=03/1441

    جی ہاں! بیوی کے انتقال کے بعد ان کی بھانجی یا بھتیجی کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے ، شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ مستفاد: ماتت امرأتہ لہ التزوج بأختہا بعد یوم من موتہا کما فی الخلاصة عن الأصل الخ (درمختار مع الشامی: ۴/۱۱۶، ط: زکریا دیوبند، فصل فی المحرمات) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند