معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 173818
جواب نمبر: 17381801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 175-119/B=02/1441
حدیث پاک میں نکاح کو نصف ایمان فرمایا گیا ہے۔ تمام انبیاء کرام کی سنت بتائی گئی ہے۔ اس سے آدمی کے اندر تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔ اجنبی عورتوں پر نگاہیں نہیں اٹھتی ہیں۔ زنا سے محفوظ رہتا ہے۔ توالد و تناسل کا ذریعہ بنتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی تعداد قیامت کے دن زیادہ ہوگی تو آپ اپنی امت کی کثرت تعداد پر فخر کریں گے اور خوش ہوں گے، وغیرہ وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سوتیلی والدہ کی لڑکی جو دوسرے شوہر سے ہو، كیا اس سے نكاح درست ہے؟
2237 مناظراگر نکاح کے وقت مہر لڑکے کی طرف سے دولہن کو دولہے کے والد کی طرف سے نقد/سامان/جائیداد اور مہرموٴجل یا کسی اور شکل میں دی جائے اور دولہا، قاضی، وکیل اورگواہ اس معاہدہ کو نکاح کے وقت قبول کریں تو کیا یہ قابل قبول اور درست ہوگی؟
1190 مناظرمیری
شادی 4نومبر 2008کو ہوئی اس کے بعد میں اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرنے کی کوشش کررہا
تھا لیکن اس نے کبھی اس کی اجازت نہیں دی، لیکن میں نے اس پر زبردستی بھی نہیں کیا
میں سمجھا کہ شاید اس کو شرم محسوس ہورہی ہے۔میں اس کے ساتھ گھر پر صرف بارہ دن
ٹھہرا اس کے بعد 16نومبر 2008کو اپنی نوکری پر واپس ہوگیا بغیر جماع کئے ہوئے
اوروہ گھر پر تھی۔ میں اپنے کام کرنے کی جگہ سے اس سے بات کررہا تھا حتی کہ میں
نہیں سمجھتاتھا کہ وہ کیا چاہتی ہے اور نیز میں اس بات چیت سے مطمئن نہیں تھا کیوں
کہ وہ سیکس کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتی تھی میں سیکس کی بات کرنا پسند
کرتاہوں کیوں کہ وہ میری بیوی ہے۔ اس کا جواب تھا کہ برائے کرم سیکس کے بارے میں
بات مت کریں میں اس کو پسند نہیں کرتی ہوں۔اپنی نوکری ختم کرنے کے بعد میں 4جولائی
2009کو گھر واپس ہوا وہ میری شادی کے بعد پہلا سفر تھا۔جب میں گھر پہنچا تو پہلی
رات کو میں نے اس سے جماع کے لیے کہااور اس نے دوبارہ اس کے لیے میری مخالفت کی
اور اس کی اجازت نہیں دی ۔ ...
میں اپنی شادی کے معاملہ کے بارے میں تصدیق کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک میکینکل انجینئر ہوں میری عمر 27سال ہے۔ سنت کے مطابق میری داڑھی ہے او رالحمد للہ جیسا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے میں وہ تمام ذمہ داریاں پوری کرتاہوں۔ میرا موبائل فون کے ذریعہ سے اپنی یونیورسٹی کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلق ہوگیا۔ ہم بہت زیادہ موبائل پربات کرتے تھے۔ میں اس لڑکی سے سچی محبت کرتاتھا۔ ہم نے شادی کے بارے میں سوچا۔ میں نے اپنے گھر والوں سے اس کے بارے میں کہا۔ میرے والد نے اس کے والد سے بات کی لیکن اس کے والد نے بہت ہی برے انداز میں بات کی۔میرے والد صاحب ناراض ہوگئے اوراس کے بعد سے وہ وہاں میری شادی کرنے پر راضی نہیں ہیں۔ یہی صورت حال گزشتہ دو سال سے ہے۔ اس دوران میں اس لڑکی سے مسلسل ملاقات کرتا تھا۔ اس کی کچھ مالی پریشانیاں تھیں اور میں نے اس کی مدد کی بغیر اپنے گھر والوں کی اجازت کے۔ کیا میرا ایسا کرنا درست ہے؟ دوسرے اگر چہ میں جو کچھ پابندیاں اسلام کی طرف سے مجھ پر عائد ہوتی ہیں میں بہت زیادہ محتاط ہوتاہوں لیکن شیطان نے مجھ پر قابو پالیا۔ میں نے لڑکی کی چھاتی کو دیکھا اور اس کو چوسا ایک مرتبہ سے زیادہ اور اس نے میری اس پر حوصلہ افزائی کی۔ ....
2004 مناظر اگر ایک لڑکی زنا کرے کسی
کے ساتھ اور پھر اس لڑکی کے حمل ٹھہر جائے اور حمل ٹھہر جانے کے دو یا پھر تین
مہینہ بعد کسی اور لڑکے کے ساتھ اس لڑکی کا نکاح ہوجائے تو کیا یہ نکاح ہوگا یا
نہیں؟ اور اگر یہ نکاح شرعی طور پر ہوگیا تو کیوں، اور اگر نہیں ہوا تو کیا وجہ
ہے؟ (۲)اگر
یہ نکاح نہیں ہوا شرعی طور سے اور لڑکی کے گھر والے لڑکی کی شادی کسی اور لڑکے کے
ساتھ کردیتے ہیں (لڑکی کے گھر والے بے خبر ہیں کہ لڑکی کے حمل ٹھہرا ہوا ہے) اور
لڑکی اپنی بدنامی کے ڈر سے کسی کو بتائے بغیر (حد تک کہ اپنے ماں باپ کو بھی) نکاح
کر لیتی ہے کسی اور لڑکے کے ساتھ (مطلب جس لڑکے سے حمل ٹھہرا ہے اس لڑکے کے علاوہ
کسی اور لڑکے کے ساتھ) او رپھر اپنی زندگی اسی لڑکے کے ساتھ گزارتی ہے جس کے ساتھ
اس نے نکاح کیا ہے تو اس سلسلہ میں لڑکی کو اور اس لڑکے کو جس کے ساتھ اس کا نکاح
ہوا ( اگر چہ اس لڑکے کو پتہ چل جائے کہ میرا نکاح نہیں ہوا) اور اس لڑکے کو جس کے
ساتھ لڑکی نے زنا کیا تھا ان تینوں کو کیا کرنا چاہیے شریعت کی رو سے؟
کیا بیوی کا دودھ پینا حرام ہے؟ چونکہ میرا پہلا بچہ ڈھائی سال کا ہے اور میرے بچہ کا دودھ چھڑانے کے بعد میری بیوی کے اب بھی دودھ آتا ہے۔ اس حالت میں اگر پستان چوستے وقت میرے منھ میں دودھ آجائے تو کیا مجھے اس کو باہر تھوکنا پڑے گا یا میں اس کو نگل سکتاہوں، کیوں کہ اب یہ میرے بچہ کا رزق نہیں ہے؟
26216 مناظرفضولی کسے کہتے ہیں؟
2871 مناظركیا رشتہ ختم كرانے پر گناہ ہوگا؟
2624 مناظرایک مسلمان مرد ایک غیر مسلم عورت سے کس طرح شادی کرسکتا ہے؟
1662 مناظر