• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 173359

    عنوان: سوتیلی ماں کی بیٹی سے نکاح کا حکم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ زید نے ایک بیوہ عورت سے شادی کی جس کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے اور زید کا پہلی زوجہ سے ایک بیٹا ہے کیا اب زید کا بیٹا اس عورت کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 173359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:33-17/sn=2/1441

    جی ہاں! صورت مسئولہ میں زید کا بیٹا اس عورت کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے ، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    وأما بنت زوجة أبیہ أو ابنہ فحلال(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 4/ 105،ط: زکریا،دیوبند، فصل فی المحرمات)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند