• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 171777

    عنوان: غیر کفو کیا ہے؟

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ یہ غیر کفو کیا ہے اس کو براے کرم ڈیٹیل میں بیان کر دیں۔

    جواب نمبر: 171777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1042-928/M=11/1440

    پہلے آپ کفو کا مطلب سمجھیں تو غیرکفو خود بخود سمجھ میں آجائے گا۔ کفو کے معنی ہیں مماثل، یکساں، برابر، نکاح چونکہ ایک دائمی رشتہ ہوتا ہے اس لئے شرع میں اس کا بڑا خیال رکھا گیا ہے کہ میاں بیوی دونوں نسب میں، مذہب میں، دینداری میں مالداری میں اور پیشے میں ایک دوسرے کے برابر ہوں تاکہ مزاج میں ہم آہنگی رہے اور ازدواجی زندگی خوشگوار گذرے۔ اب اگر لڑکی اونچے خاندان کی ہے اور لڑکا نیچی برادری کا ہے تو دونوں میں یکسانیت نہیں اس لئے یہ غیرکفو ہے اسی طرح اگر لڑکی دیندار ہے اور لڑکا شرابی، بدکار اور فاسق ہے تو دونوں میں کفاء ت نہیں، اسی طرح اگر لڑکی مالدار ہے اور لڑکا مفلس اور مفلوک الحال ہے تو یہاں بھی کفو نہیں پایا جارہا ہے۔ وغیرہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند