• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 17118

    عنوان:

    میاں اور بیوی کی جنسی زندگی کے بارے میں سوال کرنا چاہتاہوں۔ اگر وہ لوگ بہت سارے سالوں تک جسمانی تعلقات قائم نہیں کرتے ہیں تو کیا اس سے ان کی شادی کے ٹوٹنے کی کوئی وجہ ہے؟ برائے کرم مشورہ دیں۔جیسا کہ ہم نے سنا ہے کہ اس طرح کی صورت میں شادی فسخ ہوجاتی ہے؟ (۲)اگر کسی شخص کو گیس کی شکایت ہے جس کی وجہ سے اس کا وضو مسلسل ٹوٹ جاتا ہے تو کیا اس کو بار بار وضو بنانا ہوگا،کیوں کہ یہ مسلسل معاملہ ہے۔ (۳)میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی صورت میں ایک شخص ہمیشہ کہتا ہے [تم چلی جاؤ]، [میں تم سے رشتہ نہیں رکھنا چاہتا] غصہ میں۔ کیا شادی ٹوٹ جائے گی؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):358tb=1995-12/1430

    (۱) جی نہیں، اس سے نکاح فسخ نہیں ہوتا۔ جب تک شوہر طلاق نہ دے نکاح قائم اور باقی رہتا ہے۔

    (۲) اگر پوری ایک نماز کا وقت اس طرح گذرجائے کہ وضو کرکے نماز ادا نہ کرسکے اس درمیان بھی عذر پیش آتا رہے تو وہ شخص شرعی معذور ہے، وہ ہرنماز کا وقت شروع ہونے پر تازہ وضو کرے اور پھر پورے وقت میں نماز تلاوت وغیرہ کرسکتا ہے، نماز کی حالت میں ریاح نکلتی رہے جب بھی اس کی نماز صحیح رہے گی۔

    (۳) اگر شوہر محض تنبیہ کے طور پر ڈانٹ پلانے کے لیے کہتا ہے تو اس سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی اور اگر طلاق دینے کی نیت سے کہتا ہے تو اس سے ایک بائن طلاق واقع ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند