• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 170936

    عنوان: مباشرت کے دوران عضو کو چومنا؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں نے کنڈوم پہنا ہے تو کیامباشرت کے دوران میری بیوی میرے عضو کو چوم سکتی ہے؟ (۲) شافعی طریقے سے نماز یا دوسرے مسائل جیسے وضو ،زکاة وغیرہ سے متعلق اُردو میں کوئی کتاب ، یا پی ڈی ایف یا کوئی ڈاؤن لوڈنگ لنک ہو تو بتائیں۔ (۳)کیا اسلام میں معاہدے کی بنیاد پر نکاح جائز ہے ؟ اگر ہے تو اس سے متعلق کوئی کتاب ہے تو رہنمائی کریں ، ایک غیر مسلم دوست نے مجھ سے یہ سوال پوچھا ہے۔

    جواب نمبر: 170936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1137-998/H=10/1440

    (۱) مباشرت کے دوران چومنے کی معلوم نہیں کیا شکل ہوگی؟ مباشرت سے پہلے بھی چومنا خواہ کنڈوم پہننے کی حالت میں ہو مکروہ و نامناسب ہے کہ اس طرح کی حرکت جانور کرتے ہیں انسان کو اس سے بچنا چاہئے اور مباشرت کے بعد تو وہ ناپاک ہو جائے گا اُس وقت چومنا تو بوجہ ناپاک ہونے کے منع ہے۔

    (۲) مسائل شوافع کی تحقیق کے لئے حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم صاحب سری وردھن ممبئی سے موبائل 8086598913 سے رابطہ کرکے وقت نکال کر حضرت مفتی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوکر تمام امور کی تحقیق کرلیں۔

    (۳) معاہدہ کی بنیاد سے کس قسم کا معاہدہ مراد ہے؟ اس کو صاف صحیح واضح لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند