• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 170511

    عنوان: اگر کوئی بیوی سے مذاقا كہے کہ میں نے تیری ماں سے زنا کیاہے ؟

    سوال: اگر کوئی بیوی سے کہے مزاقاً کہ میں نے تیری ماں سے زنا کیاہے ، گواہ بھی موجود تھے حالانکہ حقیقت میں زنا نہیں کیا ہے تو کیا حرمت مصاحرت ہوگی؟

    جواب نمبر: 170511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1028-918/L=10/1440

    مذاقاً بھی اگر کوئی اپنی بیوی کے سامنے ساس سے زنا کا اقرار کرے تو قضاءً حرمتِ مصاہرت کا ثبوت ہوجائے گا۔ درمختار میں خلاصہ سے منقول ہے:

    وفی الخلاصة قیل لہ ما فعلت بأم امرأتک فقال: جامعتہا تثبت الحرمة؛ ولا یصدق أنہ کذب ولو ہازلا.( الدر المختار) وفی ردالمحتار: (قولہ: ولا یصدق أنہ کذب إلخ) أی عند القاضی، أما بینہ وبین اللہ تعالی إن کان کاذبا فیما أقر لم تثبت الحرمة.( رد المحتار علی الدر المختار:4/ ،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند