معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 170107
جواب نمبر: 170107
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:741-657/sd=11/1440
کفاء ت میں نسب کے اعتبار سے بھی کفو ضروری ہے، یعنی لڑکے کا حسب ونسب میں لڑکی کے گھروالوں کے مساوی یا ان سے بڑھا ہوا ہونا ضروری ہے، لہذا اگر نسب کے اعتبار سے لڑکا لڑکی سے کمتر ہے، خواہ دوسرے امور میں وہ مساوی ہو، تب بھی لڑکی کے اولیاء کی رضامندی کے بغیر نکاح صحیح نہیں ہوگا اور اگر لڑکی نے از خود نکاح کرلیا، تو اس کے اولیاء کو شرعی پنچائت کے ذریعے فسخ نکاح کا اختیار حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ کفو میں نسب کا اعتبار عربوں میں ہوتا ہے، عجمیوں کے نسب کا اعتبار نہیں ہوتا اور عجمیوں میں جو نسب معروف ہیں، ان میں اصل پیشہ ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند