• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1695

    عنوان:

    کن رشتہ داروں سے آدمی کو یا عورت کو پردہ کرناچاہئے ؟ 

    سوال:

    مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کن رشتہ داروں سے آدمی کو یا عورت کو پردہ کرناچاہئے ؟ اور کون سے رشتہ دار ہیں جن سے نکاح کی حرمت وقتی ہے؟ یعنی ابدی حرمت نہیں ہے۔ اللہ تعالی آپ سب کو جزائے خیر دے اور آپ سب کی خدمت کو قبول کرے۔ آمین!

    جواب نمبر: 1695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 563/ م= 566/ م

     

    خالہ زاد بہنوں، پھوپھی زاد بہنوں اسی طرح ماموں زاد بہنوں اور چچا زاد بہنوں سے پردہ کرنا چاہیے اس لیے کہ یہ محرمات میں سے نہیں ہیں یعنی اِن رشتہ دار عورتوں سے مرد کا نکاح کسی وقت بھی جائز ہے، بشرطیکہ پہلے سے وہ کسی کے نکاح و عدت میں نہ ہو، اسی طرح جن عورتوں سے نکاح کی حرمت وقتی ہے ان سے بھی پردہ ہے جیسے چچی جب تک چچا کے نکاح یا عدت میں ہو اس سے نکاح ناجائز ہے اسی طرح ماموں کی بیوی جب تک وہ ماموں کے نکاح و عدت میں ہو یا بھائی کی بیوی جب تک بھائی کے نکاح و عدت میں ہو اس سے نکاح ناجائز ہے اور پردہ لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند