• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 167028

    عنوان: اگر نكاح میں مہر فاطمی طے ہو تو چند سالوں بعد ادائیگی كس حساب سے ہوگی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں زید نے بوقت نکاح مہر فاطمی مقرر کیا، لیکن ادئیگی کئی سال بعد کیش میں کر رہا ہے ، اب زید کون سی قیمت کے اعتبار سے ادئیگی کرے گا، وقت نکاح کے اعتبار سے یا ادئیگی کے وقت کی قیمت کے اعتبار سے ؟

    جواب نمبر: 167028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 263-166/SN=3/1440

    اگر نکاح کے وقت مہر فاطمی (یعنی مروجہ اوزان کے حساب سے ڈیڑھ کلو تیس گرام نو سو ملی گرام چاندی) مقرر ہوا تھا تو چونکہ شوہر کے ذمے اتنی مقدار چاندی کی ادائیگی لازم ہے؛ اس لئے جب بھی ادا کرے گا اتنی مقدار چاندی ہی کی ادائیگی لازم ہوگی؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر زید اپنے ذمے واجب الاداء مہر (بیوی کی رضامندی سے ) بہ شکل نقد ادا کرنا چاہتا ہے تو اس پر ادائیگی کے وقت چاندی کی جو بازاری بھاوٴ ہے، اس کے حساب سے ادا کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند