• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166318

    عنوان: کن کن رشتوں کے اندر حرمت مصاہرت ثابت ہوسکتی ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب، براہ کرم، وضاحت سے جواب عنایت فرمائیں کہ کن کن رشتوں کے اندر حرمت مصاہرت ثابت ہوسکتی ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 166318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:119-108/sn=3/1440

    مصاہرت کی وجہ سے (زنا کی صورت میں) مزنیہ کے اصول وفروع (خواہ نسبی ہوں یا رضاعی) زانی پر اور زانی کے اصول وفروع (خواہ نسبی ہوں یا رضاعی) مزنیہ پر حرام ہوجاتے ہیں، اصول جیسے باپ، دادا، پردادا، فروع جیسے بیٹا، پوتا، بیٹی، نواسی وغیرہ۔

    وحرم أیضًا بالصہریة أصل مزنیة ․․․ قال في البحر: أراد بحرمة المصاہرة الحرمات الأربع حرمة المرأة علی أصول الزانی وفروعہ نسبا ورضاعا، وحرمة أصولہا وفروعہا علی الزانی نسبا ورضاعا کما فی الوطء الحلال الخ (درمختار مع الشامی: ۴/ ۱۰۷، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند