• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166079

    عنوان: نکاح سے قبل منگیتر سے کلام و پیام کا حکم

    سوال: میری منگنی ہوگئی ہے ، شادی کے لیے قریب ایک سال کا وقفہ لیا گیاہے، دل میں خیال آتاہے کہ میری ہونے والی بیوی سے فون پہ یا واٹس ایپ پر بات کروں ، مگر میں نے سنا ہے کہ شادی سے پہلے اگر بات کی تو شادی کے بعد لڑائی، جھگڑے میاں بیوی میں زیادہ ہوتے ہیں ، دونوں کے بیچ میں محبت کم ہوتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا بات کرنا جائز ہے ؟ اگر کوئی ضروری بات ہے تو کرسکتے ہیں؟ عید کے موقع پر کیا عید مبارک کا پیغام دے سکتے ہیں؟ مہربانی کرجواب دیں۔

    جواب نمبر: 166079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 197-170/H=2/1440

    نکاح سے قبل آپ کی منگیتر آپ کے حق میں اجنبیہ ہے جس طرح اجنبی عورت سے خلوت تنہائی اور بغیر ضرورت بات چیت سلام و پیام ممنوع ہے اسی طرح منگیتر سے بھی جائز نہیں آپ کیا ضروری بات کرنا چاہتے ہیں اس کو صاف لکھنا تھا شادی سے پہلے بات کرنے پر بعد نکاح لڑائی جھگڑوں میں زیادتی اور محبت میں کمی واقع ہونا تو کہیں دیکھا نہیں تاہم عید مبارک کا پیغام اور سلام و کلام وغیرہ گناہ کا باعث ہیں اگر نفسانی جذبات میں ابھار زیادہ ہو تو آپ کے حق میں اچھا یہی ہے کہ جلد از جلد نکاح کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند