معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 165158
جواب نمبر: 16515829-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1-3/sd=1/1440
نکاح تو ہوجائے گا؛ البتہ جاندار کی تصویر کی ویڈیو رکارڈنگ کرنا ناجائز ہے، جس میں تصویر کشی کا گناہ ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جس لڑکے سے لواطت کی گئی اس کی ماں سے نکاح كا حكم
5042 مناظرمیں
اپنی سابقہ بیوی اور پانچ لڑکیوں کو جن کی عمر 22, 21, 19, 18, 17سال ہے کو کب تک
نان و نفقہ دینے کا ذمہ دارہوں؟ میں ان کو گزشتہ سولہ سترہ سال سے نفقہ دے رہا
ہوں۔میری سابقہ بیوی شیعہ فرقہ (جعفریہ) سے تعلق رکھتی ہے، لیکن یہ طلاق کا سبب
نہیں تھا دراصل وہ زبان دراز تھی اور خاص طور پر میری ماں کے ساتھ۔ اب میں نے اپنی
لڑکیوں کو واپس لینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ سب مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور مجھ
کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ لوگ میرے ساتھ رابطہ میں نہیں ہیں۔ میں نہیں جانتا
ہوں کہ وہ لوگ ملتان میں کہاں او رکیسے رہتے ہیں۔ اور نہ ہی گزشتہ تین سال سے ان
کا ڈاک کا پتہ جانتا ہوں سوائے میری بڑی لڑکی کے اکاؤنٹ نمبر کے۔ ان کیغرض صرف
پیسہ لینا ہے۔ وہ سب میرے نافرماں بردار ہیں۔ اللہ علمائے حق کا سایہہمارے سروں پر
قائم رکھے۔ آمین
میری بیوی کے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں اور
گزشتہ چار سال سے ڈائیلیسس پر ہے۔ میری ماں کی عمر زیادہ ہے او روہ بھی بستر پر
ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے اس وجہ سے میں نے اپنے چھوٹے لڑکے کو
اگلے ماہ شادی کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ ابھی اس نے اپنے کالج کی تعلیم مکمل کی ہے
اور اب تک وہ کما نہیں رہا ہے۔ میں شادی کے تمام اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے
تیار ہوں۔ میرے پاس سونے کے زیورات ہیں جس کو میں پہلے ہی اس کو دے چکا ہوں بطور
تحفہ کے۔ حدیث کے حوالہ سے برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ کیا میرے لڑکے کو
ہدیہ کیا گیا زیور، بطور مہر کے اس کی نئی بیوی کو دیا جاسکتاہے یا نہیں؟ اگر
نہیں، تو برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔برائے کرم میری بیوی او رماں کے لیے دعا
کریں۔
کیا خطبہ کے بغیر بھی نکاح درست ہوجائے گا؟
23593 مناظرحضرت میری منگنی جولائی ۲۰۰۷ء میں ہوئی اور اس کے بعدمیں کام کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات آگیا۔ یہاںآ کر مجھے معلوم ہوا کہ یہاں پر غیر شادی شدہ لوگوں کو فلیٹ نہیں مل سکتا۔تو میں نے اپنے گھر اور سسرال والوں سے کہا کہ میرا نکاح کردیں تاکہ میں فلیٹ کے لیے درخواست دے سکوں اور دوسرے مجھے ۱۵/ فیصدی شادی الاؤنس بھی آفس سے مل جائے۔ میرے سسرال والے تو نکاح پر راضی نہ ہوئے البتہ انھوں نے یہ کہا کہ ہم ایک نکاح نامہ بنواکر آپ کو دے دیتے ہیں اور یہی نکاح نامہ بعد میں بھی رہے گااسی پر لڑکی اور اس کے گواہ کے دستخظ لے کر اور آپ شادی کے گواہ کے دستخظ لے کر اسی سے کام چلا لیں اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔ اب اس نکاح نامہ پر میری طرف سے میری اور شادی کے گواہوں کی دستخط موجود ہے اور لڑکی والوں کی طرف سے لڑکی کے وکیل اور ان کے گواہوں کے دستخط موجود ہیں۔ نہ تو کوئی اجتماع ہوانہ ہی خطبہ نکاح پڑھا گیا۔ لیکن جن قاضی صاحب نے نکاح نامہ رجسٹرکیا وہ بھی ایک عالم دین ہیں اور ایک مدرسہ میں حدیث کی تعلیم بھی دیتے ہیں ان کے مطابق یہ بھی نکاح ہوگیاہے اور یہ بھی نکاح ہی کی ایک شکل ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ (۱) کیا یہ نکاح واقعی ہوگیا ہے؟ (۲) کیا میری منگیتر اب میری بیوی ہے اور میں فون پر اس سے بات وغیرہ کرسکتا ہوں؟ (۳) کیا میں اسے یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ مجھے فون پر بوسہ لے اور میں اسے فون پر بوسہ لے سکتا ہوں؟ (۴) کیا وہ جو ۱۵/ فیصد شادی الاؤنس مجھے مل رہا ہے وہ میرے لیے حلال ہے اور جو گھر مجھے ملا ہے میں اس میں رہ سکتا ہوں وہ نکاح نامہ دکھانے کے بعد؟ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ جزاک اللہ!
2055 مناظراحتیاطا تجدید نکاح میں کیا شوہر بیوی کا وکیل بن سکتا ہے ؟
4693 مناظر