• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 165156

    عنوان: اگر كوئی بیوی کو بولے ’’اب تم کو ایک منتخب کرنا پڑے گا‘‘ تو كیا اس سے نكاح پر كچھ اثر پڑے گا؟

    سوال: اگر شوہر اپنی بیوی کو بولے اب تم کو ایک منتخب کرنا پڑے گا ۔ پہلا خود شوہر ہے اور دوسرا بیوی کی پہلے شوہر کی بیٹی ہے، کیا شوہر کا اپنی بیوی کو ایسے الفاظ بولنے سے نکاح میں فرق تو نہیں آتا؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 165156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 20-1/SN=1/1440

    اس طرح کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ، نکاح بدستور برقرار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند