• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 164824

    عنوان: کیا لڑکی اپنے خالو سے نکاح کرسکتی ہے

    سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کی بھانجی( بیوی کی بہن کی لڑکی) سے نکاح کیا ہے کیا ان کا نکاح ہو جائے گا جبکہ اپنی بیوی کوتقریبا۲یا۳ مہینہ بعدطلاق دی ہے ؟

    جواب نمبر: 164824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1501-1245/D=12/1439

    جب کہ خالہ نکاح میں ہو یا طلاق کے بعد عدت کی حالت میں ہو خالہ کی بھانجی سے نکاح کرنا جائز نہیں یہ نکاح منعقد نہیں ہوگا، پس صورت مسئولہ میں خالہ کے نکاح میں یا عدت میں رہتے ہوئے بھانجی سے نکاح کیا گیا، وہ نکاح منعقد نہیں ہوا، لہٰذا بھانجی کو خالو سے فوراً علیحدہ کردیا جائے، خالہ کی عدت پوری ہونے کے بعد اگر بھانجی سے نکاح کرنا چاہے تو اس وقت بھانجی سے نکاح کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند